؞   خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور بنا"رحمانی 30" کا امتحانی مرکز
۱۱ نومبر/۲۰۱۹ کو پوسٹ کیا گیا
محمد پور (حوصلہ نیوز): بہار کے معروف کوچنگ سینٹر رحمانی 30 نے محمد پور کے خالد بن ولید پبلک اسکول کو امتحانی مرکز بنایا ہے۔
خالد بن ولید پبلک اسکول محمد پور کو رحمانی 30 کوچنگ سینٹر کا امتحانی مرکز بنایاگیا ہے جو ملک بھر میں 300 سے زائد سینٹروںمیں سے ایک ہوگا۔ اس انٹرنس ٹیسٹ میں مسلم اقلیت کے *درجہ دہم (10th)،میں تعلیم حاصل کرنے والےطلبہ وطالبات حصہ لے سکیں گے، جس کے لیے انھیں آن لائن فارم بھرنا ہوگا۔ تفصیلات کے لیے اس ویب سائٹ www.rahmanimission.org پر طلبہ وطالبات کو لاگ اِن کریں۔
واضح رہے کہ رحمانی30 کا قیام 2008 میں مولانا محمد ولی رحمانی نے کیا تھا۔ جس کا مقصد مسلم طلبہ وطالبات کو قومی مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کرانا اور اعلی اداروں میں پہنچانا تھا۔
رحمانی 30 کا انٹرنس ٹسٹ سی بی ایس سی اور سی آئی ایس سی کے مشترکہ نصاب پر مبنی سوالات پر منعقد ہوتا ہے۔ یہ سوالات ریاضی، فزکس، کیمسٹری، بايولوجي، انگریزی زبان اور اسلامی معلومات پر مشتمل ہوتے ہیں، تفصیلی معلومات rahmanimission.org پر موجود ہے۔
آن لائن فارم بھرنےکی آخری تاریخ 15/11/2019 ہے۔

4 لائك

8 پسندیدہ

0 مزہ آگیا

6 كيا خوب

0 افسوس

0 غصہ


 
hausla.net@gmail.com : ؞ ہم سے رابطہ کریں

تازہ ترین
سیاست
تعلیم
گاؤں سماج
HOME || ABOUT US || EDUCATION || CRIME || HUMAN RIGHTS || SOCIETY || DEVELOPMENT || GULF || RELIGION || SPORTS || LITERATURE || OTHER || HAUSLA TV
© HAUSLA.NET - 2024.